لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ قابل مذمت ہے، عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا واضح ثبوت ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین بھی اسد عمر اور حفیظ شیخ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے