اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہو گیا، خان صاحب! قوم کے اچھے دن کب آئیں گے؟، پوری قوم رو رہی ہے اور خان صاحب چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے