پبی (مانند نیوز ڈیسک) واپڈا پیسکوسب ڈویژن نمبر1 پبی کے ٹاسک فورس ٹیم چو کی درب میں بجلی چوروں اور نا دہنگان اور ڈائریکٹ کندوں کے خلاف گرینڈ آپریشن درجنوں ڈائریکٹ کنکشن اور نا دہنگان کے کنکشن کاٹ دی نا دہنگان سے لا کھوں روپے کی نقد وصولی کی اور ڈائریکٹ کنکشن والوں کے خلاف مقد مات درج تفصیلات کے مطابق ایس ای خیبر سر کل ندیم آفریدی کی ہدا یت پر ایکسین نو شہرہ سٹی فدا محمد کی نگرا نی میں واپڈا پیسکوسب ڈویژن نمبر1 پبی کے ایس دی اوخورشید علی نے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ شاد محمد یو نین چیئر مین گل باد شاہ اور،ٹاسک فورس کے ٹیم کے چو کی درب میں بجلی چوروں اور نا دہنگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں در جنوں افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے زر یعے بجلی چوری کر تے ہو ئے رنگے ہا تھوں پکڑے ان سے 3 سپین ایل ٹی تاراتار کر ساتھ لا ئیں اور ان کے خلاف مقد مات درج کئے ایسی طرح نا دہنگان کے خلاف بھی بھر پور کارو ئیوں کے دوران در جنوں میٹرز کے کنکشن بھی کا ٹیں ان بجلی صارفین پر لا کھوں روپے کی بقا یا جات ہیں اور دیگر نا دہنگان سے لا کھوں روپے کی نقد بقا یاجات موقع پر وصول کی واپڈا پیسکوسب ڈویژن نمبر1 پبی کے ا ایس ڈی او خورشید علی نے کہا کہ ٹاسک فورس کابجلی چوروں اور نا دہنگان کے خلاف یہ آپریشن جاری رہے گا نا دہنگان اپنی بجلی کی بحا لی کے لئے فوری طور پر اپنے بقا یا جات جمع کریں اور اپنے آپ کو ذہنی پر یشا نی سے بچا ئیں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹ کنڈوں کے زر یعے چوری کر نے وا لوں کو نشان عبرت بنا ئیں گے۔