نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) جلوزئی کے علاقہ حکیم آباد کے سینکڑوں مکینوں کا پہ ایچ اے حکام کے خلاف ڈپٹی کمشنر نوشہرہ آفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ  پی ایچ ھاؤسنگ سکیم سے متصل حکیم آباد کو سکیم اور سیکشن فور سے نکالنے کا مطالبہ، ھماری ملکیتی اراضی اور گھر ھمارا اکلوتااثاثہ، کسی صورت اپنے گھروں اور آباؤاجداد کی قبروں کو مسمار نہیں ہونے دینگے، پی ایچ اے وزیر اعظم عمران خان کے پچاس لاکھ گھروں کو ھمارے لئے عذاب نہ بنائے، عمائدین کا مطالبہ، جلوزئی کے علاقہ حکیم آباد کے سینکڑوں مکینوں جن کی قیادت مقامی عالم دین قاری اختر منیر، جمال زمان اور حکیم خان کررہے تھے نے پی ایچ اے کیلئے انکی۔ متصل اراضی پر انکے گھروں کی مسماری اور انکی ملکیتی جائیداد کو پی ایچ اے میں ضم کرنے کے خلاف ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین پی ایچ اے منصوبے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے مظاہرین نے دی مال روڈ نوشہرہ کینٹ کے مقام پر روڈ بند رکھا اس دوران پولیس حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انکی ملکیتی جائیدادوں کو سکیم سے نکالا جائے اور انکے خلاف قائم مقدمات واپس لئے جائیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آباؤاجداد کی ملکیتی اراضی پر اپنے مکانات اور آباؤاجداد کی قبروں کو کسی صورت مسمار نہیں ہونے دینگے،بعد ازاں پولیس کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین نے ٹریفک بحال کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے