اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔ھیترو ائرپورٹ پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان اور نائب سفیر ڈاکٹر فیصل عزیز  اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ، برطانوی فارن افیرز کمیٹی کے سربراہ اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹرس سے ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ، لندن میں  میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور پاک برطانیہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ  برطانیہ،دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطح کے روابط کے فروغ کا مظہر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے