تیمر گرہ (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کے ہدایا ت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عون حیدر گوندل نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ ہال تیمر گرہ میں کھلی کچہری کا اانعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ضلعی انتظامیہ افسران،لائن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ علاقے کے عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے علاقہ کے لوگوں کو بروقت ازالہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائینگے اور اس سلسلے میں انہوں نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو بھی ضروری ہدایات جاری کی۔اس موقع پر انھوں نے خصوصی طور پر کویڈ 19 کے ویکسنیشن کے بارے میں بتایا کہ تمام شہریوں کو چائیے کہ وہ ویکسین کریں کیونکہ 27 اکتوبر کے بعد ویکسین نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔