جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں جدید کمپیوٹر و لیپ ٹاپ لیب کا افتتاح وفاقی وزیر ڈاکٹر علامہ محمد نور الحق قادری کے ایڈوائزر و سابق امیدوار پی کے 106 امیر محمد خان آفریدی نے کردیا۔افتتاحی تقریب میں صحافیوں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمال آفریدی و کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جمرود پریس کلب کے صدر ساجدعلی کوکی خیل،سینئر نائب صدر شاہد خان آفریدی اور سابق صدر اول شیر آفریدی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کی اور روایتی قلہ لونگی پہنائی۔امیر محمد خان آفریدی،صدر ساجدعلی کوکی خیل نے فیتہ کاٹ کر جدید کمپیوٹر و لیپ ٹاپ لیب کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے امیر محمد خان آفریدی نے کہا کہ صحافی معاشرے کی کان و آنکھ ہوتے ہیں جو علاقائی،ملکی مسائل اپنے قلم کے ذریعے اجاگر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید کمپیوٹر و لیپ ٹاپ لیب کے فعال ہونے سے صحافیوں کو پیشہ ورانہ صحافت میں آسانی ہوگی اور علاقائی مسائل بہترین طریقے سے اجاگر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جمرود پریس کلب کے صحافیوں نے علاقائی امن،مسائل کے حل اور دوسرے قومی و علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ہم ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف کے حکومت اور بزات خود ان کے خاندان ہر قسم مدد و تعاون جاری رکھے گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت قبائیلی اضلاع کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں وفاقی وزیرِ مذہبی امور ڈاکٹر علامہ محمد نور الحق قادری کی سربراہی میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ علاقہ میں مزید بڑے منصوبے شروع کر دئیے جائے گے۔