جمرود (مانند نیوز ڈیسک) زید ایجوکیشن سسٹم کی زیراہتمام کامیاب طلباء میں ٹیلنٹ ایوارڈز اور کیش پرائزز تقسیم کے حوالے سے جمرود پریس کلب میں پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس میں تمام کامیاب طلباء کے علاوہ علاقے کے معززین جس میں زوان کوکی خیل اتحاد صدرمحمد اشفاق،جے یو آئی جمرود امیر مولانا گل نواز صاحب، پریس سیکرٹری اشرف خان صاحب،اعتماد ویلفیئر آرگنائزیشن صدر نعمت اللہ صاحب،جے ٹی آئی جمرود صدر قاری طارق صاحب،چیئرمین سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن زاہد خان صاحب،ہیڈ زید ایجوکیشن سسٹم محمد فاروق صاحب،صدر جمرود پریس کلب جناب ساجد علی کوکی خیل صاحب اور دوسرے حضرات نے شرکت کی۔شرکاء نے زید ایجوکیشن سسٹم کے کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ اس نیک کام میں انکے سنگ ہر قسم خدمت کے لئے تیار ہیں تاکہ علاقے میں تعلیم کو عام کر سکے زید ایجوکیشن سسٹم اب سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی تعاون سے 60 طلباء کو فری الیکٹریشن کورس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں غریب اور یتیم بچوں کوفری فنی تربیت دی جائے گی تقریب کے آخر میں کامیاب طلباء میں ایوارڈز اور کیش پرائزز تقسیم کر دیئے گئے۔زید ایجوکیشن سسٹم انتظامیہ کی طرف سے تمام صحافی حضرات اور آنے والے معززین کرام کا شکریہ ادا کیا جنکی وجہ سے پروگرام کو رونق ملا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے