لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قید کی سزا سنادی۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی نے تین مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سات سات سال قید کی سزا دی۔ مجرموں میں کاظم،محمود اور فہد شامل ہیں۔ مجرموں کو 45،45ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ ان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عمران خان کے بھانجے شیر شاہ سوری کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔ 4جنوری 2020میں اپر مال کے علاقے میں تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔