نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) کلاں میں چوروں کا راج پولیس خاموش تماشائی، نواں کلے میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں چار گھروں کا صفایا کردیا،نامعلوم چور 6 تولہ سونا، 3 تولہ چاندی کے زیورات اور ہزاروں روپے نقدی لے اڑے،تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں کے علاقے نواں کلے میں گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے ایک ہی محلے میں چار بھائیوں سجاد علی، اشفاق، الیاس اور نیاز محمد کے گھروں کا صفایا کردیا، نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی اور خالی گھر پانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چاروں گھر کا صفایا کردیا،چاروں گھروں کے مالکان سجاد علی، اشفاق، الیاس اور نیاز محمد اپنے اہل و عیال سمیت دوست کے شادی پر گئے تھے،متاثرہ شخص سجاد علی نے پولیس کو بتایاکہ صبح بھانجے نے اطلاع دی کہ گھر کے اند سارا سامان بکھرا پڑا ہے جس پر میں فوری طور پر اپنے گھر آگیا جب گھر کی حالت دیکھی تو اور سب کچھ چیک کیا تو نامعلوم چوروں نے میرے گھر سے 3 تولے سونا،3 تولہ چاندی اور دس ہزار نقدی لے اڑے تھے، جبکہ اس دوران پتہ چلاکہ میرے دیگر تین بھائیوں کے گھر جو کہ میرے گھر کے قریب تھے بھی وہی ماجرہ تھا اور میرے بھائی اشفاق کے گھر سے نامعلوم چور 40ہزار روپے کی نقدی اور ڈھائی تولے طلائی زیورات لے اڑے ہیں  اسی طرح میرے تیسرے بھائی کے گھر سے بھی چور قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے ہیں۔۔جس پر ہم چاروں بھائیوں نے مقامی چوکی میں اطلاع دی اور پولیس نے موقع پر آکر شواہد جمع کئے اور تھانہ نوشہرہ کلاں میں ہم چاروں بھائیوں کی مدعیت میں چاروں گھروں سے چوری کی رپورٹ درج کروائی، متاثر شخص سجاد علی کے مطابق چاروں محنت مزدوری کرکے دو وقت کی روزی روٹی کماتے ہیں۔اور بچوں اور بچیوں کے لیے تھوڑا تھوڑا کرکے سونے اور چاندی کے زیورات بنائے تھے متاثرہ شخص سجاد علی کے مطابق چاروں گھروں سے تقریبا 6 تولے سونا، تین تولہ چاندی کے زیورات اور تقریبا 50 ہزار روپے نامعلوم چور لے اڑے ہیں، دوسری جانب رات کی تاریکی میں ایک ہی محلے کے چار گھروں سے چوری کے واردات کے بعد علاقے میں خوف کی لہر دوڑی ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آئے روز چوری کی وارداتیں رونماء ہورہی ہے، تاہم مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی  ہے، متاثرہ افراد اور علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے اعلی حکام ہمیں انصاف فراہم کرکے نامعلوم چوروں کو جلد ازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے