ڈپٹی کمشنر (مانند نیوز ڈیسک) مردان  حبیب اللہ عارف  کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اقبال حسین خٹک و فرمان علی کی تحت بھائی کے مختلف علاقوں میں کاروائی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر کورونا وباء کے پیش نظرجاری کردہ ایس او پیز پر عملدرامد، زائد المعیاد اشیاء کی فروخت، صفائی ستھرائی، سرکاری نرخنامہ اویزاں کرنے اور اسکے مطابق فروخت کی چیکینگ کی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اقبال حسین نے لوندخوڑ ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے جاری کورونا ویکسینیشن سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر  ڈینگی وارڈ  میں موجود مریضوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کورونا ویکسینیشن، ڈینگی مریضوں اور  دیگر کے حوالے سے انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی نے کنکریٹ بلاک  فیکٹریوں کا دورہ کیا اور ڈینگی مچھر سے  بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے، ٹینکیوں کو ڈھانپنے، ٹینکیوں /ٹائروں  میں  بلا ضرورت پانی جمع نہ کرنے  کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے