برلن(مانند میڈیا) جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں مشرق وسطی کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران حوثیوں کے حملوں، بشمول ریاض ایٔرپورٹ پر حملے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیاں بند کرے اور سنجیدہ مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ فریڈرک مرز نے کہا کہ ایران اور حوثیوں کی جانب سے بحری ناکہ بندیاں فوری طور پر ختم ہونی چاہئیں۔ جرمن چانسلر اور سعودی ولی عہد کے درمیان گفتگو میں مشرق وسطی کی صورتحال کے جرمنی میں توانائی کی قیمتوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے