لاہور (مانند میڈیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہائپر سانک بیلسٹک میزائل فتح 2 توسیعی رینج کے شاندار تجربے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہائپر سانک بیلسٹک میزائل پراجیکٹ ٹیم اور قوم کومبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہائپر سانک بیلسٹک میزائل فتح 2 توسیعی رینج کوپاک آرمی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کا قابل فخر کارنامہ قرار دیا