وزیراعلیٰ (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے میرعلی شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید سیکورٹی جوانوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور انکے اہل خاندان سے خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے جس میں قوم کے پانچ سپوت شہید ہوگئے اپنے خصوصی میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے امر اور قوم کے ہیرو بن جاتے ہیں درایں اثناء کامران بنگش نے پاکستانی لیجنڈ عمر شریف کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں میں مسکراہٹیں بانٹنے والا کامیڈی کنگ آج اپنے انتقال سے پوری قوم کی طرح خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی سوگوار کر گیا کامران بنگش نے جنگ جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمان کی اہلیہ اور میر شکیل الرحمان کی والدہ کے انتقال پر بھی اظہار افسوس کیا ہے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔