اسلام آباد (مانند میڈیا) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی،پارلیمانی پارٹی کو حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا ۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور وفاقی حکومت کے آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،شرکا کو خیبر پختونخوا میں موجودہ حالات نفاذ کے وجوہات سے آگاہ کیا گیا ،ن لیگ پارلیمانی پارٹی کو آئندہ کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا گیا۔ اجلاس میں باضابطہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے آج (بدھ کو) ہونے والے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کی بھرپور توثیق اور منظوری دی جائے گی۔