نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس میں واقع نوشہرہ میڈیکل کالج میں ناچ گانے کی محفل، ھسپتال میں نیچے ناچ گانے کی محفل جاری تھی جبکہ اوپر کورونا اور ڈینگی سے متاثر اور آئی سی یو مریض تڑپتے رہے،جبکہ ھسپتال میں واقع دفتر سے چور کمپیوٹر کی سی پی یوز لے اڑے، اھم ڈاٹا اور میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کے پیپرز چوری ھونے کاانکشاف، کالج اور ھسپتال میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج کی یہ حالت ہے کہ ابھی تک اس بڑے واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی، واقعے کی انکوائری کو خودساختہ کمیٹی کے سرخ فیتے کی نظر کردیا گیا،نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس سے متصل نوشہرہ میڈیکل کالج کا اہم ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ شب نوشہرہ میڈیکل کالج کے پانچ سال مکمل ہونے پر کالج میں فن فیئر کے نام پر رقص و سرود کی محفل جاری تھی اور کالج کے تمام طلباء اور سٹاف ٹھن اور میلے میں مگن تھے ھسپتال میں نیچے یہ رقص و سرود کی محفل جاری تھی جبکہ اور کورونا، ڈینگی اور آئی سی یو کے مریض تڑپتے رہے،اس دوران نامعلوم چوروں نے ھسپتال اور میڈیکل کالج کی سیکیورٹی سسٹم سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود نوشہرہ میڈیکل کالج کے دفتر کے پیچھے سے کھڑکی کے شیشے توڑ کر دو کمپیوٹر چوری کر لیئے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری شدہ کمپیوٹرز میں کالج کا اہم ڈیٹا اور طلباء و طالبات کا مستقبل محفوظ تھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہے کمپوٹرز کس مقاصد کے لئے چوری کئے گئے اور کس نے چوری کئے گئے۔اس بڑے واقعے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے انتظامیہ نے تحقیقات کے لئے کالج کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تاکہ یہ معاملہ ہسپتال کے اندر رہے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کمیٹی کسی نتیجے پر نہیں پہنچی میڈیکل کالج میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی موجود ہیں لیکن اصل ملزمان تک رسائی نہ ہو سکی جبکہ ابھی تک چوری کے واردات کی آیف آئی آر تک درج نہیں کی گئی اس سلسلے میں نوشہرہ میڈیکل کالج کے ترجمان باسط خان سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنی ہوئی ہے جو تحقیقات کر رہی ہے اور جلد پتہ چلے گا کہ تحقیقات کہا تک پہنچی ہیں، ادھر خیبرپختونخوا کے بڑے تدریسی ھسپتال قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس میں کورونا، ڈینگی کے لہر کے دوران فن فیئر کے نام پر رقص و سرود کی محفل سجانے پر نوشہرہ کی عوامی و سماجی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے