اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں انٹر نیٹ سپیڈ دوسرے روز بھی متاثررہی۔ایشیا اور یورپ میں ڈبل اے ای ون کیبل میں 18گھنٹے بعدبھی فالٹ دورنہ کیاجاسکا۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی دوسرے روز بھی متاثر رہی، انٹر نیٹ کی سپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی سی ایل حکامنے کہا کہ فالٹ دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،یو اے ای میں ہمارے پارٹنرزفالٹ دورکررہے ہیں۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ جلد پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی جائے گی۔گذشتہ روز 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے