کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال12 ویں روز بھی جاری رہی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ڈیوٹی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کے باعث او پی ڈیز ہی بند رہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز کا بھی جزوی بائیکاٹ کیا جارہا، صرف ایمرجنسی آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق ہڑتال ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، طبی سہولتوں کے فقدان اور ہسپتالوں کی نجکاری کے مجوزہ پروگرام کے خلاف کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کی مسلسل ہڑتال کے باعث ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے