اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ا ے ایس ایف نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین جانے والی گلف ائیرلائن کی پرواز نمبر GF 771 کی بریفنگ جاری تھی کہ اے ا یس ایف کے عملے نے خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے علی متخان نامی مسافر کے سامان کو مشکوک جان کر تلاشی لی۔اے ایس ایف حکام نے علی متخان کے بیگ کی تہوں میں مہارت سے چھپائی گئی 4 کلو 2سو گرام ہیروئن برآمد کرلی، مسافر کو گرفتار کرکے تھانہ اے این ایف منتقل کردیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔حکام نے کہا کہ برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے