جمرود(مانند نیوز ڈیسک)خیبر پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات سمگلرز گروہ گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق  ڈی پی او خیبر وسیم ریاض کی خصوصی احکامات پر ایس ایچ او جمروداکبر آفریدی کی تختہ بیگ چیک پوسٹ پر سپیشل ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو تلاشی کے غرض سے روکھا گیا جامعہ تلاشی لینے پر گاڈی نمبر LXE70 کے خفیہ خانوں سے دوران تلاشی  ہیروئین 21 کلوگرام،افیون 1200 گرام،چرس 18 کلوگرام برآمدکی جبکہ دو ملزمان شہزاد ولد فقیر محمد سکنہ حاجی کیمپ پشاور جبکہ دوسرا طارق محمود ولد محمد حسین سکنہ شیخو پورہ کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ ملزمان کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں کو منشیات سمگل کرتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے