ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی ضلع ہنگو کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف ہنگو پریس کلب سے ریلوے چوک تک   ایک عظیم الشان  احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت پی پی پی کے ضلع صدر سید ابن علی الحسینی نے کی ریلی کے شرکاء نے حکومت مردہ باد،عوام کی معاشی قتل بند کرو اور دیگر نعرے لگا رہے تھے ریلی جب ریلوے چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کی جلسے  سے پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر سید ابن علی الحسینی ، صوبائی اقلیتی ونگ کے  صدر نصیب چند  ڈاکٹر الفت حسین اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں اور مزدوروں نے خطاب کیا  اور کہا کہ موجودہ حکمران حکومت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، اس وقت پورا ملک شدید مہنگائی کے لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ملک کے عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترستی ہے حکمران  عیاشیاں کرنے میں مصروٖ ف ہیں  آتا چینی،گھی،پیٹرول،گیس اور دیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں بڑھتی ہوئی بے روز گاری نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔مقررین مطالبہ کیا وزیر اعظم فوری مستفی ہو جا ئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھیسید ابن علی احسینی نے پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔         

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے