جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرودمیں تاریخی باب خیبرکے مقام پر اے این پی صوبائی صدرکے کال پر لاقانونیت اور بدترین مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہراہ باب خیبرسے شروع ہوکر جامع مسجدجمرودپر احتتام پزیرہوا۔مظاہرے میں اے این پی ضلع خیبرکے سینئرنائب صدرشیرین،نیشنل پارٹی اعجاز آفریدی،اے این پی جمرودکے صدرمحمدعمر،پی ایس ایف خیبرشاہدآفریدی،منظورآفریدی، حبیب اللہ اورفاروق آفریدی سمیت کثیرتعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کیں۔احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے شیرین اور محمدعمرنے کہا کہ عوام کا سلیکٹیڈ اورنااہل حکمرانوں نے جینا حرام کردیا ہے۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی واضح پالیسی نہیں ہیں غریبوں کی حالت روزبروز بد سے بدتر ہورہی ہیں سابقہ حکمرانوں پر مہنگائی اور بھیک مانگنے کا الزام لگانے والوں نے خود مہنگائی کے ریکارڈبنا رہے ہیں اور اب باہر ملکوں کے دورے کرکے ان سے بھیک مانکتے ہوئے شرم محسوس نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈحکمران نے کرپشن کے خاتمے،ایک کروڑنوکریاں دینے اور مظلوموں کو انصاف دلانے جیسے وعدے کئے تھے لیکن سب ان کے برعکس ہورہا ہے کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔عوام باروزگارہونے کی بجائے بے روزگارہورہے ہیں ڈالرکی انچی اُڑان سے ملک مذید کھربوں روپوں کے قرض تلے دب گیا ہے جس سے مذید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ بااثرافراد قانون کو اپنے پیروں تلے روند ڈالتے ہیں مظلوموں کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہیں اور دوسری طرف کمرتوڑ مہنگائی کے باعث لوگ ڈاکہے ڈالنے اورچوریاں کرنے پر مجبورہوگئے ہیں جس سے امن وامان بھی روزبروز خراب ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو چلانا سلیکٹڈ اورنا اہل حکمرانوں کی بس کی بات نہیں ہے اس لئے ان کی عزت ایسی میں ہے کہ فوری مستفی ہو کراس ملک اورعوام پر رحم کھائے تاکہ کم ازکم آور نقصان سے تو بچ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے