بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ ملاکنڈ نے قتل کے مقدمہ کے ملزم کو عمر قید اور پاکچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، مقدمہ کے مزید دو ملزمان اشتہاری قرار دئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 12 مئی 2020 کو تھانہ ضلع ملاکنڈ میں قتل ہونے والے شار روم قتل کیس کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج/ ایم سی ٹی سی واجد علی خان کے عدالت میں مقتول کے بھتیجے یاسین ولد شیرین کی طرف سے زیر سماعت رہا، گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے اور جرم ہونے پر معزز عدالت نے ملزم محمد اقبال ولد فضل مولاکو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی، مقدمہ کے دو عدم گرفتار ملزمان عابد ولد محمد اقبال اور غفران اللہ ولد حبیب اللہ کو عدالت کی طرف سے اشتہار ی قرار دے کر ان کی وارنٹ گرفتاری جاری کردی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے