چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ادینزئی،پی ڈی ایم کے مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ دیر لوئر(پی ڈی ایم) کی اپیل پر گل آباد بازار ادینزئی میں مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف مظاہرہ منعقد ہوئے۔احتجاجی مظاہرے میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی مقامی قیادت اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر نصراللہ ناصر،مسعوجباز، ضلعی چئیرمین باچاحسین،پاکستان مسلم لیگ(ن)ادینزئی سوشل میڈیا کے صدر سید کبیرباچا،اسرارخان،عقیل ودود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئےکہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کےباعث عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔عمران نیازی فوری مستعفی ہوکر قوم سے معافی مانگیں۔عمران خان سے ملک چلایا نہیں جاسکتاہے۔عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری شفاف انتخابا کرایا جائے۔حکومت ہر محاز پر مکمل ناکام ہوچکی ہے۔اشیاء خوردنوش اور دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا قوت خرید جواب دے چکی ہے۔نااہل حکومت کی تابوت میں پی ڈی ایم آخری کیل ثابت گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے