اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر منصوبہ بندی و ترقی،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا  ویکسینیشن کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں،مہم جاری رہنی چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ الحمدللہ جب سے ہم نے کووڈ کی پیمائش شروع کی ہے تب سے ہمارے پاس مثبت آنے کا تناسب سب سے کم ہے۔ اس کے علاوہ انتہائی نگہداشت پر سب سے کم مریض ہیں اور ایک سال میں سب سے کم یومیہ اموات ہیں۔ ویکسینیشن کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں لیکن ویکسینیشن مہم جاری رکھنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر گذشتہ روز کل  7500افراد کووِڈ سے دم توڑ گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے