اسلام آباد(مانند نیوز)ق مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر فیصلہ کن لانگ مارچ شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، شاہ اویس نورانی سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سمیت دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں واپسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں 13 نومبر کو کراچی میں مارچ کی تجویز دی گئی ہے،  اجلاس میں 17 نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں 20نومبر کو پشاور میں مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے