لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی، وزیراعلی عثمان بزدار کے اس اقدام سے 4 ہزار سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت دی، وزیراعلی عثمان بزدار کہتے ہیں ایڈ ہاک ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں – ایڈہاک ڈاکٹروں کی ری  اپائنمنٹ اور دیگر ایشوز کو فوری حل کیا جائے گا- ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں جس سے ان کوآئندہ ری اپائنمنٹ کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز کے مسائل کا پورا احساس ہے- تحریک انصاف کی حکومت آئندہ بھی ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے