بونیر (مانند نیوز ڈٰسک) ڈپٹی کمشنر بونیر نصراللہ خان نے آج ڈور ٹو ڈور ویکسینیشن برائیانسدادِکورونا مہم کا جائزہ لینے کے لیے مختلف سرکاری اورپرائیویٹ سکولوں کا دورہ کیا اور مہم میں مصروف عملے کے سرگرمیوں کامعائنہ کیا۔مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنربونیرنے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکا واحدطریقہ مکمل ویکسینیشن اوراحتیاطی تدابیرپرعمل کرناہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام مہم میں مصروف عملے سے تعاون کریں اوربحیثیت ذمہ دارشہری ویکسینیشن مہم برائے انسدادِکورونا کی حوصلہ آفزائی کرتے ہوئے عملی کرداراداکریں۔ یاد رہے کہ ضلع بونیر میں ویکسینیشن برائے انسدادِ کورونا مہم جاری ہے جسمیں لازم ویکسینیشن کے تحت بھرپور اقدامات کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ مختلف عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر، دکانوں اورمارکیٹوں میں عام لوگوں کے ویکسنیشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز ویکسینیشن مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔