اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چھ سے آٹھ ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کورونا وباکیخلاف شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا جس کی بدولت آج دنیاکے مقابلے میں ہمارے ہاں حالات بہت بہتر ہیں،سیاسی مخالفین کا کام جھوٹ اور مایوسی پھیلا نا ہے، ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں،پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے، زرعی معیشت خوشحال ہے،آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا، مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور انشاللہ چھ سے آٹھ ماہ میں عالمی قیمتیں بھی نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے