سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) مفکرپاکستان،شاعر مشرق،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 144 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا اس دن کی مناسبت سے سرگودھا سمیت ملک بھر میں تقریبات،کانفرنسز،سیمینارز کا منعقد کئے گئے، اخبارات میں مضامین شائع اور نجی ٹی وی چینلز پر پروگرام نشر کئے، علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے قیام پاکستان کو آنکھوں سے نہیں دیکھا مگر آزادی پاکستان کیلئے انہوں نے جو جدوجہد کی اس کے نتیجہ میں پاکستان قیام عمل میں آیا علامہ محمد اقبالؒ 21 اپریل 1938 کو دار فانی سے کوچ کرگئے جبکہ ان کی والدہ محترمہ امام بی بی کی 107 ویں برسی بھی منائی گئی جس میں ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے