لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مفکرپاکستان، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹرمحمد اقبالؒ کے 144 ویں یوم پیدائش پرمزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔  علامہ اقبال کا 144 واں یوم پیدائش پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل شہباز خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے