سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سخاکوٹ میں سیاسی و سماجی کارکن اور صحافی محمد زادہ (مرحوم) کے والد اور بھائی سمیت دیگر خاندان کے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر چئیرمین ڈیڈیک ملاکنڈ پیر موساویر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فضل حکیم خان نے مرحوم محمد زادہ کے قبر پر حاضری بھی دی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ مرحوم کے والد سے ملاقات میں فضل حکیم خان یوسفزئی نے انہیں یقین دلایا کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ ملاقات میں فضل حکیم خان کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے محمد زادہ کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا کہنا تھا کہ محمد زادہ کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے