پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلع نوشہرہ می چینی کی قیمیتوں کو کم کر نے کے لئے نوشہرہ میں رعایتی چینی کی پہلی کھیپ پہنچ گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف علی خان نے چینی کی پہلی کھیپ و صول کی۔ رعایتی چینی کی کھیپ محکمہ خوارک کے گودام میں سٹور کیا گیا ہے جس کیلئے فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔ رعایتی چینی مقررکردہ ڈیلرز کو آج ہی فراہم کیا جارہاہے جو کہ آج سے شہریوں 90روپے فی کلو مل سکے گی۔ فی کس 01 کلو سے 05 کلو تک چینی ملے سکے گی۔ اگر کوئی دوکاندار سرکاری نرخ سے زیادہ پر چینی فروخت کررہاہوتو ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی واٹس ایپ نمبر03367910047ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نوشہرہ کے فون نمبر03341941916 یا فوڈ انسپکٹر 03018862403پر اپنی شکایت پہنچائیں۔ یادرہے سرکاری چینی بلیک میں فروخت کرنے پر متعلقہ دوکاندار کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے