بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت انسداد خسرہ و روبیلا سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں  اسسٹنٹ کمشنر آلائی، ایڈیشنل کمشنر فیاض احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم،  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈی ایس پی،ایم ایس ڈی ایچ کیو،   ای پی آئی کوارڈینیٹر، ڈبلیو ایچ آئی اد، ڈی سی او،  تمام ضلعی محکمہ جات کے افسران، نمائندوں اور ڈسٹرکٹ خطیب نے شرکت کی۔  انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا گیا اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فورم نے پلان اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔  ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگا کر انسداد خسرہ و روبیلا مہم کا ضلع بٹگرام میں باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی محکمہ جات کے آفسران کے ہمراہ خسرہ اور روبیلا کے خلاف آگاہی واک کی سربراہی کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔  یہ مہم 15 نومبر سے 27 نومبر تک پورے ضلع میں چلائی جائے گی۔ جس میں 9 مہینوں سے لیکر   15 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ اس عزم کا اظہار کیا کہ خسرہ و روبیلا کے خلاف موثر مہم چلائی جائے گی اور بچوں کو خسرہ سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم میں تمام ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور خسرہ و روبیلا کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داری کو نبھائیں اور اپنے بچوں کو ویکسین لگوائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے