لاہور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعدرضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کردیا۔نجی ٹی وی  کے مطابق حکومت پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سعد رضوی کے علاوہ ٹی ایل پی کے مزید 487 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کئے گئے ہیں، اور اب تک 577 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالے جاچکے ہیں، یہ تمام نام متعلقہ اضلاع کی پولیس رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کئے گئے ہیں، اور اس کے بعد  فورتھ شیڈول کی فہرست کو اپ ڈیٹ بھی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رائے طلب کی تھی، جس پر  پنجاب کابینہ کو تھرو سرکولیشن سمری پر منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا اور پنجاب کابینہ کے 18 مطلوبہ وزرا نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کردی تھی،جب کہ  پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں، 2100 سے زائد گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا ہے اور وزارت داخلہ نے تحریک لبیک کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا، جس کے بعد ٹی ایل پی آزادانہ طور پر ہر قسم کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے