بیجنگ (مانند نیوز ڈیسک) چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی جس سے نظام زندگی متاثرہو کررہ گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبے لیاؤننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی، کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہے۔ صوبے جیلن اور لیاؤننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کئے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لیاننگ میں زیادہ سے زیادہ اکیس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر چکا ہے۔ شمال مشرقی علاقے میں شدید سردی سے بچاو کے لیے حکام توانائی کی پیداواری صلاحیت اور کوئلے کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔برف باری سے متاثرہ علاقوں میں حکام نے بازاروں اور گروسری اسٹورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی میں اضافہ کرتے ہوئے سبزیوں کی قیمتیں کم کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے