اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے کل (پیر) کے روز بریفنگ مانگ لی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت ای وی ایم کے حوالہ سے مکمل دستاویزی ریکارڈ فراہم کرے۔ الیکشن کمیشن بریفنگ کے بعد ای وی ایم پائلٹ پراجیکٹ کا فیصلہ کرے گا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے الیکشن کمیشن کی مشاورت کا عمل جاری ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں قائم ٹیکنیکل ایویلیویشن کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں ای وی ایم کے استعمال کے حوالہ سے پائلٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے