بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ کے مشہور سماجی کارکن محمد زادہ شہید کے ہائی پروفائل مرڈر کیس کاڈراپ سین ہو گیا اصل قاتل زبیر سکنہ سخاکوٹ کو گرفتارکر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیاجبکہ واردات میں استعمال ہونے والی برآمدموٹر سائیکل بھی برآمد اوراسے چلانے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا قائمقام ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے لیوی لائن ملاکنڈ میں اسٹنٹ کمشنرز محب اللہ معظم خان اور صوبیدار میجر سمیع اللہ باچہ کے ہمراہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مشہور سماجی کارکن جوکہ ہمیشہ ڈرگ مافیا اور جرائم کے خلاف سرگرم رہا کو8نو مبرکی شام  گھر کے سامنے بیدردی سے شہید کر دیا گیا اس افسوسناک واقعہ پر عوام سماجی و سیاسی حلقے اور پورا علاقہ سخت غم زدہ و سوگوار رہا وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا فوری نوٹس لے کر ڈی سی اور اے سی درگئی کے تبادلے کر دیئے انھوں نے کہا کہ محمد زادہ کاقتل ملاکنڈ انتظامیہ کیلئے ایک کھلا چیلنج بن گیا تھا اسلئے انتظا میہ نے فرانزک بنیادوں اور خفیہ اداروں کی معاونت سے اصل ملزمان تک پہنچنے میں کا میابی حا صل کی اور گذشتہ رات گئے اصل قاتل کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیاانھوں نے کہا کہ قاتل زبیر ولدحبیب الرحمن سکنہ شلہ سخاکوٹ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ قاتل کو جائے واردات پر موٹر سائیکل پر لانیوالے ملزم داؤد ولد یوسف خان سکنہ مو سیٰ با با در گئی کو بھی گر فتار کر لیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے