ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) دوابہ کے نواحی علاقوں میں پولیس سرچ اپریشن کے دوران دو مجرم اشتہاری اورمشہور منشیات فروش کو گرفتارکرلیاگیاہے۔پولیس سرچ اپریشن کے دوران گرفتارملزمان سے اسلحہ, منشیات برامدکرکےقبضہ پولیس کی گئی ہے۔سرچ اپریشن دوابہ کے نواحی علاقے کربوغہ شریف ودیگرملحقہ جات کی ابادی میں کیاگیا ایس ایچ اودوابہ نور محمدخان،NET ٹیم کے انچارج تاج علی خان ،DFC غلام فاروق خٹک نے گرفتارملزمان  اور برامد اسلحہ، منشیات  میڈیا کے سامنے  پیش کرتے  ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ  پولیس  افیسر ہنگو اکرام  اللہ  خان(PSP)  کی خصوصی  ہداہت  پر  ڈی ایس پی ٹل سعادت  خان کی نگرانی  میں  تھانہ دوابہ پولیس  نے ان کی  قیادت میں دوابہ  کے مختلف علاقوں میں جرائم  پیشہ عناصر کے خلاف سر چ  اینڈ سٹرائیک  اپریشن  کرتے  ہوئے قتل اقدام قتل  کے مقدمات میں مطلوب 2 مجرم اشتہاری  اور مشہور منشیات فروش برہان الدین کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس نےملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،ایک پستول،درجنوں مختلف بور کےراونڈزاور2کلو گرام چرس اور10گرام ائیس  برامد کرکے قبضہ میں لےلی ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس عوام کےجان ومال کےتحفظ کی عملبردار فورس ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کے  قیام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف  پولیس سرچ اپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے