سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تھانہ فتح پور پولیس کی کارروائی، بہن کے قتل میں ملوث بھائی گرفتارتھانہ فتح پور کے علاقے سم شین میں قتل کی واردات ہوئی تھی مقتولہ کے بھائی اختر محمد ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کے رپورٹ کے مطابق گھر سے اطلاع ملی کہ بھائی محمد اجمل نے بہن مقتولہ (ث) پر زبانی تکرار کے وجہ سے فائرنگ کی ہیں،میں فوری طور پر گھر پہنچ کر دیکھا تو واقعی بہن مقتولہ (ث) زخمی حالت میں پڑی تھی دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا لیکن زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی، تھانہ فتح پور پولیس نے بھائی اختر محمد ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کے مدعیت میں جرم 302 کے تحت آیف آئی آر درج کی گئی۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی اپر سوات درویشن خا ن، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان کو فوری طور پر وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ڈی ایس پی سرکل خوازخیلہ نے ایس ایچ اُو تھانہ فتح روشن علی خان کے نگرانی میں پولیس پر مشتمل ایک ٹیم بنائی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے تک رسائی حاصل کرکے بہن کے قتل میں ملوث ملزم محمد اجمل خان ولد اکبر محمد سکنہ سم شین کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے