اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ارنیسٹو رامیرزو ریگو کی قیادت میں آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت کے تعاون سے 4 اکتوبر سے 18 نومبر کے درمیان آئی ایم ایف 2021 کے آرٹیکل نمبر 4 برائے مشاورت اور حکام کے چھٹے اصلاحاتی جائزہ پروگرام کے تحت ورچوئل مذاکرات کا انعقاد کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق توسیعی فنڈ سہولت کے تحت چھٹے جائزہ کو مکمل کرنے کے لیے پالیسی اور اصلاحات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا تاہم پیشگی اقدامات کے نفاذ خاص طور پر مالیاتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹیوبورڈ کی جانب سے اس معاہدہ کی منظوری دی جائے گی۔معاہدے کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا قرضہ جاری کرے گا جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم کی مجموعی مالیت 3 ارب20 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہوجائے گی۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے جون تک  کارکردگی کے اہداف بڑے مارجن سے حاصل کرلیے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے فیٹف پلان پر عمل درآمد، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے