اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے راولپنڈی رنگ روڈ اور لئی ایکسپریس وے سمیت 61 ارب سے زائد مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 60 کروڑمالیت کے 3 ترقیاتی منصوبے بھی منظور کرلئے گئے۔ منظور کئے گئے منصوبوں میں تجارت، صنعت، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے منصوبے شامل ہیں۔ بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے گبد میں 22.65 کروڑ سے مشترکہ بارڈر مارکیٹ کے قیام، بلوچستان کے ضلع مند کے علاقے کیچ میں 18.39 کروڑ سے مشترکہ بارڈر مارکیٹ کے قیام، ضلع پنجگور کے علاقے گھیدی میں 18.45 کروڑ سے مشترکہ بارڈر مارکیٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔یہ مارکیٹیں دونوں جانب مساوی رقبے پر کل 40 ہزار مربع میٹر پر محیط ہوں گی۔ سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے راولپنڈی رنگ روڈ بانتھ سے تھلیاں تک 38.3 کلومیٹر کا 23.60 ارب کا منصوبہ، لئی ایکسپریس وے کے منصوبے کے رائٹ آف وے کیلئے 750 کنال اراضی کی خریداری کا منصوبہ ایکنک کو بھجوایا گیا ہے۔رائٹ آف وے کیلئے اراضی کی خریداری کا منصوبہ 24.96 ارب روپے مالیت کا ہے۔ لئی ایکسپریس وے 16.5 کلومیٹر طویل کٹاریاں پل سے دریائے سواں تک طویل ہوگا۔سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ارب 8 کروڑ مالیت کا ٹینتھ ایونیو منصوبہ بھی ایکنک کو بھجوایا ہے، یہ منصوبہ آئی جے پی روڈ کو سرینگر ہائی وے سے جوڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے