اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شوگر ملز کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت نے اتفاق شوگر مل، جے ڈی ڈبلیو شوگر مل اور حمزہ شوگر مل کو نوٹس جاری کر دیئے۔منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018میں اتفاق شوگر کو چنی گوٹھ سے واپس پاکپتن منتقل کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد اتفاق شوگر مل دوبارہ ہائیکورٹ چلی گئی۔عدالت نے حکومت پنجاب کو اتفاق شوگر مل کی درخواست کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔ شوگر مل کو آپریشنلائزڈ کرنے کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی غلط تشریح کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے