لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں کو ایک ہفتے بند رکھنے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا، آفتاب ورک اور ابو ذرسلمان خان نیازی کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں سموگ کیلئے اقدامات نہ کرنے اور مکمل لاک ڈاؤن کی استدعا کی گئی۔ عدالتی حکم پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید پیش ہوئے۔مئیر لاہور نے پنجاب حکومت کی شکایت کہ ان کو صرف 8 فیصد بجٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے اور مکمل اختیارات نہیں دئیے جا رہے۔ عدالت نے کہا کہ آگے الیکشن آ رہے ہیں، آپ لاہور کی خدمت کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے مئیر لاہور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور کو ایسے ہی صاف کرنا ہے، جیسے ہمارا گھر ہوتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے