اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج (جمعرات کو) ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان کو آج (جمعرات کو) صبح 6بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے جبکہ ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے