لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروانے کی تجویز سامنے آگئی۔پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب، دوسرے میں شمالی پنجاب جبکہ آخری مرحلے میں وسطی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے پر غور کیا جا رہا ہے،پنجاب بھر میں ایک مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات، انتظامی وسائل، افرادی قوت درکار ہوگی۔ حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو سفارش کی کہ مرحلہ وار انتخابات کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دو مراحل میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز سامنے آئی۔ حکومت پنجاب کی اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ پنجا ب کابینہ کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں تجویز بارے اعتماد میں لیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے