پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں آپریشن کے دوران اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ کارروائی کے دوران مکان سے 2 مشتبہ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد تاتارا کی حدود میں مطلوب اشتہاری ملزموں کی موجودگی پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا، مکان میں چھپے اشتہاری ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آپریشن گزشتہ رات گئے کیا گیا، کارروائی کے دوران مکان سے 2 مشتبہ ملزم گرفتار ہوئے، فرار ملزم کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بعد ازاں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او سمیت اعلی افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔آئی جی  نے کہا کہ اے ایس آئی ریاض خان اور کانسٹیبل جعفر اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے،اشتہاریوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا، 7 لوگ گرفتار کیے، جن سے اسلحہ برآمد ہوا۔ آئی جی نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہاں موقع ملتا ہے، چھپ جاتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے