ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع ہنگو کے فلنگ اسٹیشنز بند،شہریوں کو مشکلات کا سامنا،سکولوں اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم،پی ایس او بھی عوام کو سروسز فراہم نہ کر سکا،مسافر اور ٹرانسپورٹر رل گئے،حکومت عوام کی بے بسی پر تماشائی بنی بیٹھی ہے عوام اپے سے باہر۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع ہنگو میں بھی پٹرول پمپس بند رہے،ضلع بھر میں پٹرول پمپوں کی بندش اور ہڑتال سے ٹرانسپورٹرز،مسافر،شہری،طلبا و طالبات اور سرکاری ملازمین رل گئے،جبکہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔اس دوران سی این جی پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ اس حکومت نے عوام کو ہر روز ایک نئی آزمائش میں ڈالا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کریں دوسری طرف پٹرول پمپس کی ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی اور ضلع بھر میں معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے