اسلام آباد(کرائم رپورٹر)منڈی بہاؤالدین۔ڈی سی اور اے سی منڈی بہاوالدین کو سزا سنانے والے کنزیومر کورٹ کے جج پر وکلاء کا مبینہ تشدد۔منڈی بہاؤالدین میں وکلاء کا ڈسٹرکٹ سیشن جج کنزیومر کورٹ راؤ عبدلجبار پر مبینہ تشدد۔گھسیٹے ہوئے گاڑی میں بٹھا کر

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے توہین عدالت کے مقدمے میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی وکلالت کی تھی۔

ڈی بی اے کے صدر زاہد گوندل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر وکلا نے صارف عدالت پر دھاوا بول دیا۔

ڈی سی اور اے سی کو سزا سناتے ہوئے جج نے ڈی بی اے کے صدر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا اور ان سے یکم دسمبر تک جواب طلب کیا تھا۔

وکلا نے جج کو مارا پیٹا، انہیں کمرے سے باہر نکالا اور سرکاری گاڑی میں بٹھا کر کمرہ عدالت کو تالا لگا دیا۔

وکلا کے مبینہ حملے کے دوران عدالت میں موجود پولیس اہلکار غائب تھے، جج نے پولیس کو بلایا جو تاخیر سے پہنچی اور جج پولیس کی حفاظت میں اپنے کمرہ عدالت میں داخل ہوئے۔

واقعہ کے بعد جج راؤ عبدالجبار نے ڈی سی بسرا، اے سی بیگ، کلرک رانا محبوب، ڈی بی اے کے صدر گوندل اور جنرل سیکریٹری یاسر عرفات کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

رہائش گاہ بھیجنے کی کوشش ۔ عدالت کو تالا لگا دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے