بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفا ق خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو بالکل ختم کیاجارہا ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بٹگرام کی تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے تا کہ عوا می مسا ئل اور مشکلات کو ان کی دلہیز پر حل کیا ئے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیر نگرانی تحصیل بٹگرام کے دورافتادہ علاقے گڑنگ بھٹیاں میں منعقدہ کھلی کچہری  سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔کھلی کچہر ی میں علاقہ عوام نے شرکت کرکے اپنے مسائل کے بارے میں حکام بالا کو آگاہ کیا۔کھلی کچہر ی میں عوا م کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر  بٹگرام شوکت علی،تحصیلدار بٹگرام سعید خان، ضلعی محکموں کے افسران,ریونیو سٹاف اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کھلی کچہری میں علاقہ عوام نے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ماتحت محکموں کے افسران کو شکایات کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔۔اس موقع پر شرکاء نے ضلعی انتظامیہ بٹگرام کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے